
مسجد مقدّس جمكران کی مختصر تاریخ
جمکران قم میں اس مسجد کو بنانے کا حکم حضرت امامزمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف
نے دیا ہے اور وہ بھی بیداری کے عالم میں حکم تھا۔پرہیز گاروپارسا شخص جناب شیخ
حسن بن مثلہ جمکرانی کہتے ہیں
سن393ہجری کے ماہ مبارک
رمضان کی سترہویں (17)تاریخ اور سہ شنبہ(بدھ) کی رات تھی میں اپنے گھر میں سورہا
تھا اور رات کا کچھ حصہ گذرچکا تھا کہ کچھ لوگ ہمارے گھر آئے ۔اورمجھے بیدار
کیااور کہنے لگے اٹھو ۔چلو تمہیں حضرت صاحب الزمان صلوات اللہ علیہ نے بلایا ہے ان
کی دعوت قبول کرو...